پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نےخیبرپختونخواحکومت سے بڑامطالبہ کرڈالا،احتجاج کی دھمکی دے دی

نوشہرہ(رپورٹ:شہنشاہ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع نوشہرہ نے فیکلٹی سیکرٹری کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا صوبائی حکومت فیلکٹی سیکرٹری کو فوری طورپر تبدیل کرکے نیا فیکلٹی سیکرٹری تعینات کریں ورنہ راہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کااظہار پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمدسراج خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فیکلٹی سیکرٹری ڈاکٹر جاوید یوسفزئی کا رویہ پیرامیڈیکس سٹاف کے ساتھ انتہائی نامناسب ہے اور بلاوجہ پیرامیڈیکس سٹاف کو تنگ کررہے ہیں اور مختلف طریقوں سے پیرامیڈیکس سٹاف کے کاموں میں روڑے اٹکاکر ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں جو کہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے اگر ایک ہفتے کے اندر اندر صوبائی حکومت نے فیکلٹی سیکرٹری ڈاکٹر جاوید کو تبدیل نہ کیا تو ان کے خلاف پورے صوبے کے پیرامیڈیکل سٹاف بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہوگی اس لئے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کو فوری طورپر تبدیل کیا جائے تاکہ پیرامیڈیکس سٹاف سکھ کا سانس لے سکے اور ان کے کاموں میں روڑے اٹکھانے سے باز رہے حکومت فوری نوٹس لے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں