شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کرنےکاعہد،لیاقت شباب کا بےنظیربھٹوشہیدکی برسی میں کارکنان کے ساتھ عہد

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کرنےکاعہد،لیاقت شباب کا بےنظیربھٹوشہیدکی برسی میں کارکنان کے ساتھ عہد

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کی تکمیل کرکے دم لیں گے آنے والی حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہوگی شہید بی بی کا قتل پاکستان کے قتل کی سازش تھی جو آصف علی زرداری نے پاکستان کھپلے کے نعرے سے ختم کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری نظام کے تحفظ کی خاطر مائینس عمران نیازی، پی ٹی آئی سے بھی اتحاد ہوسکتا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے شہید بی بی کی دس ویں برسی کے سلسلے میں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری رضاسعید بابر کے حجرہ میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے سابق ضلع ناظم داؤد خٹک، میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل، ملک غلام حضرت، رضاسعید بابر اور سعیداللہ نے بھی خطاب کیا لیاقت شباب نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کی حکومتیں عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں ملک بیرونی قرضوں کے بوجھ تلے دھنس چکا ہے دونوں جماعتیں شخصیات کی مفادات کے جنگ میں مصروف ہیں جبکہ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں