آئند ہ24گھنٹے،مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نے شہروں کے نام جاری کردیئے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اورقبائلی علاقہ جات میں موسم سرد اورابرآلود رہا اورکہیں کہیں پربارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقہ جات میں موسم سرد اورجزوی ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔تاہم چترال، اپر دیر، لور دیر، سوات،بو نیر،شانگلہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ کے اضلاع اورقبائلی علاقہ جات کرم ، باجوڑ،مہمند ،خیبر ایجنسی میں چند ایک مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواوٰں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ مالم جبہ بارہ انچ ،پارہ چنار دو انچ اور کالام میں ایک اشاریہ انچ تک برف باری ہوئی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں