فاٹاالگ صوبہ:خیبرپختونخوامیں انضمام نامنظور،ایسی جماعت نےمخالفت کردی کہ حکومت کوان کی ماننی پڑیگی۔ FSCنےتمام سیاسی جماعتوں کومذاکرات کی دعوت دےدی۔

پشاور(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)فآٹا سپریم کونسل نے تمام سیاسی جماعتوں کو مزاکرات کی دعوت دے دی.. انظمامی ایجنڈے کے خلاف ہفتہ 23 دسمبر 11 بجے فیض آباد میں قوت کا بھرپور مظاہرہ کرنے کا اعلان…… کل قبائل سپریم کونسل کا اجلاس آج مفتی عبدالشکور کی صدارت میں صوبائی سیکٹریریٹ میں منعقد ہوا جس میں… اجلاس میں حکومت کی جانب سے فآٹا کے عوام کی مرضی کے بغیر فآٹا کو صوبہ میں ضم کرنے کے اقدامات کی مزمت کرتے ہوئے بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں واضح طور پر اعلان کیا گیا کہ فاٹا کے عوام 40 ایف سی آر کے خاتمے اور فآٹا میں اصلاحات کے لیے جدوجہد جاری رکھیگی اور فآٹا کے لیے علیحدہ صوبہ کے اعلان تک آخری وقت تک کوششیں جاری رکھیں گے.. اجلاس میں فآٹا کے عوام کے لیے مولانا فضل الرحمن صاحب کی قربانیوں اور جدوجہد کو سراہا گیا اور انظمامی ایجنڈے کے خلاف مولانا فضل الرحمن کے کردار کو سراہا گیا. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 23 دسمبر 11 بجے فیض آباد راولپنڈی میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کیا جایگا. اجلاس میں ایکبار پھر فآٹا کے مسئلہ پر تمام سیاسی جماعتوں کو مزاکرات کی دعوت دی اور کہا کہ قبائل کے مستقبل پر سیاست کرنے کی بجاے بات چیت اور ڈیلاگ سے مسئلہ حل کیا جائے:جمعیت علماء اسلام فآٹا

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں