فوربز نے 2018 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی

امریکی جریدے فوربز نے 2018 کی امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی جس کے مطابق اسٹار وارز کے تخلیق کار جارج لوکس  لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں۔


نیو جرسی(نٹ ڈیسک) امریکی جریدے فوربز نے 2018 میں امریکا کی امیر ترین مشہور شخصیات کی فہرست جاری کردی، مشہور زمانہ فلم اسٹار وارز کے تخلیق کار جارج لوکس  نے رواں سال  5.4 بلین ڈالر کمائے اور وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔
فلم انڈیانا جونز کےفلم میکر اسٹیون اسپیلسبرگ دوسرے نمبر پر ہیں جن کی 2018 کی کل آمدنی 3.7 بلین ڈالر رہی۔
ٹی وی شو ہوسٹ اوپرا ونفری اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آئیں جن کی کل آمدن 2.8 بلین ڈالر رہی۔
سابق امریکی باسکٹ بال کھلاڑی مائیکل جارڈن 1.7 بلین امریکی ڈالر کما کر فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔
فہرست میں پہلی بار 21 سالہ کائیلی جینر بھی اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہوگئیں جن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ  کم عمر ترین ارب پتی ہیں اور اس فہرست میں وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں