سعودی شاہ سلمان کو بتا دیا ہمارے بغیر تم 2ہفتے بھی بادشاہ نہیں رہ سکتے کیونکہ۔۔۔ٹرمپ کے نئے بیان نے پورے عرب سمیت دنیا بھر کو ہلاکر رکھ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی شاہ سلمان سے متعلق ایسا انکشاف کردیا کہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی۔الجزیرہ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے سعودی بادشاہ کو کہہ دیا تھا کہ تم ہمارے بغیر 2ہفتے بھی بادشاہ نہیں رہ سکتے۔میں نے انہیں بتایا تھا کہ یہ امریکی فوج ہی ہے جو سعودی عرب اور اس کی بادشاہت کی حفاظت کر رہی ہے۔“صدر ٹرمپ نے ریلی کے شرکاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”تم کہتے ہو کہ وہ بہت امیر ہیں؟ مگر ہم ان کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہاں میں شاہ سلمان کو بہت پسند کرتا ہوں لیکن میں نے انہیں باور کرا دیا تھا کہ ہماری فوج تمہاری حکومت کی حفاظت کر رہی ہے اور تمہیں اپنی فوج کے اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں