سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو بے دخل کر دیا۔۔ کینیڈا سے تمام تجارت اور سرمایہ کاری بھی معطل

سعودی عرب نے کینیڈا کے سفیر کو ملک بدر کردیا

کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری بھی معطل کردی

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ‘اندرونی معاملات میں مداخلت’ کرنے پر کینیڈا سے نہ صرف اپنے سفیر کو واپس بلالیا بلکہ کینیڈین سفیر کو بھی ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24گھنٹے میں سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دے دیا۔۔سعودی عرب نے کینیڈا سے تمام تجارت اور نئی سرمایہ کاری بھی معطل کردی ہے۔گزشتہ دنوں کینیڈا نے سعودی عرب سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی قید ختم کرکے رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر سعودی عرب نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کیا کہ ’سعودی عرب اپنے داخلی امور میں کسی بھی نوعیت کی بیرونی مداخلت برداشت نہیں کرے گا‘۔انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کینیڈا میں اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا رہا ہے‘۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں