ترک صدر کا عمران خان کو فون ، الیکشن میں فتح پر مبارکباد ،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ٹیلی فون کر کے الیکشن میں فتح پر مبارکباد دی اور آئندہ حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، جس پر عمران خان نے ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔ منگل کو ترکی کے صدر نے ٹیلی فون کر کے چیئرمین تحریک انصاف کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی، پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کے نئے دور کے آغاز پر اتفاق کیا گیا، ترکی کے صدر نے آئندہ حکومت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں کی جانب سے بھرپور گرم جوشی کا مظاہرہ کیا گیا، عمران خان کی جانب سے مبارکباد پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا گیا۔)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں