پاکستانی روپے کی قدر پڑوسی ممالک سے بھی کم ہوگئی

پشاور(ویب ڈیسک)ڈالر کی قدر میں ہونے والے ہوشربا اضافے سے پاکستانی روپے کی قدر کم ہوکر تمام پڑوسی ممالک سے پیچھے رہ گئی ہے۔ پاکستان روپے کی قیمت افغانی، نیپالی، بھارتی اور بنگلہ دیشی کرنسی سے بھی کم ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈالر نے اس قدر اونچی چھلانگ لگائی کہ پاکستانی روپے کی ساکھ ہچکولے لینے لگی اور شدید کمی کا شکار ہونے کے بعد تمام پڑوسی ممالک سے نیچے رہ گئی ہے۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایک افغانی کی قیمت ایک روپے70پیسے، نیپالی روپے کی قیمت ایک روپے30پیسے تک پہنچ چکی ہے۔ صرف سری لنکا کی کرنسی پاکستان سے کم قیمت ہے اور85پیسے دے کر سری لنکا کی کرنسی حاصل کی جاسکتی ہے، دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی نے جہاں ایکسپورٹرز کو فائدہ پہنچایا وہیں امپورٹرز سر پکڑکر بیٹھ گئے ہیں کیونکہ امپورٹرز کو بھاری خسارے کا سامنا کرنا پڑیگا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں