صفدرنے شیرکی طرح گرفتاری دی،میرا بینظیر کے ساتھ موازنہ درست نہیں : مریم نواز

لندن(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ بینظیربھٹو کی عزت کرتی ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ہے۔میں مریم نوازہوں،میری پہچان نوازشریف ہیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا ہے کہ میں اورنوازشریف لندن سے براستہ ابوظہبی لاہورپہنچیں گے، ہم جمعہ کوشام 6بج کر 15منٹ پرلاہورپہنچیں گے،سیکڑوں کارکن ہمارے ساتھ پاکستان جاناچاہتے ہیں، ہم سب “ووٹ کوعزت دو”کے جھنڈے تلے جمع ہیں، کیپٹن(ر)صفدر نوازشریف کے سپاہی ہیں، بینظیر بھٹوکی جدوجہدکی قدرکرتی ہوں، میں مریم نوازہوں،میری پہچان نوازشریف ہیں،میرا بینظیربھٹو کیساتھ موازنہ نہ کیاجائے،اب لوگوں کوسڑکوں پرنکلنے کی کال دینے کی ضرورت نہیں ہے،نوازشریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ، 25 جولائی کوعوام ووٹ کی طاقت سے جواب دیں گے،عوام اب خود میاں صاحب کی مہم چلائیں گے،گرفتاری کیا،کوئی بھی قربانی دینا پڑی تو دیں گے،خوشی ہے کہ کیپٹن صفدرنے دلیرانہ طریقے سے شیرکی طرح گرفتاری دی،بینظیربھٹو کی عزت کرتی ہوں لیکن میرا ان کے ساتھ موازنہ درست نہیں ہے،جمعے کو شام سوا6 بجے لاہور میں لینڈ کریں گے،میں اور میاں صاحب جمعرات کے دن لندن سے روانہ ہوجائیں گے،25جولائی کوووٹ ڈال کرعوام نوازشریف سے ہونیوالی ناانصافیوں کابدلہ لیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں