انسانیت کی بہترین مثال۔۔۔۔ مسلمان خاندان نے گود لیے ہندو بچے کی ہندو رسومات کے تحت شادی کروادی ، نئی مثال قائم

بھارت (ٹی بی سی نیوز آن لائن) ہندو مسلم اختلافات سے متعلق تو اکثر ہی آپ نے خبریں سنی ہوں گی لیکن مسلمان خاندان نے حال ہی میں انسانیت اور مذہبی ہم آہنگی کی مثال اس وقت قائم کی جب انہوں نے گود لیے ہندو بچے کی شادی کی رسومات عین ہندو رواج کے مطابق ادا کیں، محی الدین نامی ایک مسلمان شخص کی فیملی نے 12 سال کی عمر کے ایک ہندو راکیش رستوگی لڑکے کو گود لیا لیکن کبھی مذہبی اختلافات کی بنا پر اس سے ناروا سلوک نہیں کیا۔
جب شادی کا وقت آیا تو محی الدین اور ان کے خاندان نے راکیش رستوگی کی شادی عین ہندو رسومات کے مطابق کی جبکہ محی الدین کی اہلیہ کوثر نے اپنی بہو کو کا استقبال بھی ہندو رسومات و رواج کے مطابق ہی کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکیش نے کہا کہ اسے کبھی احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ ایک مسلمان خاندان کے ساتھ رہ رہا ہے۔ کسی نے میری عبادت کے طریقے پر بھی سوال نہیں اُٹھایا۔ میں نے ہولی، دیوالی اور دیگر تمام تہوار اسی گھر میں منائے اور ان تمام لوگوں نے اس میں نہ صرف میری مدد کی بلکہ مجھے بے حد پیار بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرتے ہی صارفین نے انسانیت کی ایک اورمنفرد مثال قائم کرنے پر مسلمان خاندان کو خوب سراہا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں