ایشیائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی،پاکستان کی 10درسگاہیں ایشیا ء کی بہترین چار سو یونیورسٹیوں میں شامل،نام سامنے آگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایشیائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی، جی سی یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی صرف 10درسگاہیں ایشیا ء کی بہترین چار سو یونیورسٹیوں میں شامل۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ جی سی یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں شامل کیا گیاہے جس کی وجہ یونیورسٹی کے تحقیقی مقالوں اور پی ایچ ڈی فیکلٹی میں اضافہ ہے۔
یونیورسٹی کو سب سے زیادہ پوائنٹس انٹرنیشنل آؤٹ لک میں ملے ہیں ۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق جی سی یو میں گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ طلباء کی تعداد 8526ہے،جبکہ 19.3طلباء کے لیئے ایک استاد میسر ہے۔خواتین طلباء کی تعداد 47فیصد ہے،جبکہ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کی کثیر تعدادزیرِ تعلیم ہے۔ایشیاء میں جی سی یو کی رینکنگ 351+ہے ۔پاکستان کی صرف10یونیورسٹیز کو اس رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔جی سی یوکوالٹی اینہانسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل کا کہنا ہے کہ جی سی یو گزشتہ کئی سالوں سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کو ڈیٹا فراہم کر رہا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو ان کے پیرا میٹرز پو پورا اترا ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا ہے کہ انہیں امید ہے کہ 2019ء میں جی سی یو کی رینکنگ مزید بہتر ہوگی۔ہمارے لیئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے فیس سٹرکچر میں اضافہ کیئے بغیر اپنے معیار کو بہتر بنا رہے ہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ وہ یونیورسٹی کو فنڈ فراہم کرے تاکہ یہ تاریخی ادارہ عالمی سطح پربھی ملک کا نام روشن کر سکے۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایشیائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی، جی سی یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی صرف 10درسگاہیں ایشیا ء کی بہترین چار سو یونیورسٹیوں میں شامل۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ جی سی یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں شامل کیا گیاہے جس کی وجہ یونیورسٹی کے تحقیقی مقالوں اور پی ایچ ڈی فیکلٹی میں اضافہ ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں