فیسبک نے اب آپ کو زبردست اختیاردے ڈالا

کراچی(ویب ڈیسک)فیس بک نے صارفین کی نیوزفیڈ کے لیے نئے فیچر کااعلان کردیا،کردیا ہے جس کی مدد سے صارف خود کو دکھائی دینے والے مواد پر زیادہ کنٹرول رکھکپائے گا۔ اس نئے فیچر کو اسنوز (Snooze) کا نام دیا گیا ہے جو فیس بک صارف کو کسی بھی شخص، پیج یا گروپ کو عارضی طور پر ‘ان فالو’ کرنے کی سہولت دے گا۔اسنوز کی مدد سے فیس بک صارفین کسی کو بھی 30 دن کے لیے ‘ان فالو’ کر سکتے ہیں یعنی ان کا کوئی بھی مواد آپ کی نیوزفیڈ پر نظر نہیں آئے گا اور اس شخص کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ آپ نے ایسی کوئی حرکت کی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فیس بک نے صارفین کو ایسا کوئی کنٹرول عطا کیا ہو۔ اس سے پہلے ‘ہائیڈ’ (hide) نامی فیچر بھی کسی بھی مخصوص فرد یا پیج کا مواد ہٹانے کی سہولت دیتا آیا ہے لیکن اسنوز اس کے مقابلے میں ایک عارضی حل ہے جو ایک مہینے کے لیے کارآمد ہوگا جبکہ ہائیڈ مکمل طور پر خاموش کر دیتا تھا۔ فیس بک کو عرصے سے تنقید کا سامنا ہے کہ اس کا الگورتھم صارفین کو وہ نہیں دیکھنے دے رہا جو وہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فیس بک وقتاً فوقتاً ایسی خصوصیات پیش کرتا رہتا ہے تاکہ وہ بے قصور ثابت ہو۔اسنوز اگلے ہفتے صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ہو سکتا ہے فوری طور پر یہ آپ کو نظر نہ آئے لیکن آئندہ ہفتوں میں آہستہ آہستہ اس کا دائرہ تمام صارفین تک پھیلا دیا جائے گا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں