جب ترک صدر طیب اردوان اچانک مسجد اقصیٰ پہنچ گئے یہودیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی، پورا اسرائیل ہل کر رہ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان کی اہلیہ کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے دورے کے موقع پر ویڈیو منظر عام پر آئی ہے ۔ اس موقع پر جب ترک صدر طیب اردوان اچانک مسجد اقصیٰ کے دورے پر پہنچے تو پوری یہودی ریاست اسرائیل ہل کر رہ گئی ۔ اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام اور دیگر مذہبی شخصیات کے علاوہ فلسطینیوں کی کثیر تعداد بھی طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کے استقبال کیلئے موجود تھی۔ طیب اردوان کے دورہ بیت المقدس کوبین الاقوامی میڈیا نے خصوصی کوریج دی۔ اس موقع پر صیہونی ریاست کے پولیس اہلکار بھی
کچھ فاصلے پر موجود تھے جو محو حیرت اور بت بنے کھڑے رہ گئے۔ طیب اردوان نے اس موقع پر مسجد اقصیٰ میں نوافل کے علاوہ مقدس مقامات اور تبرکات کی بھی زیارت کی۔ ترک صدر کے دورہ بیت المقدس کی وجہ سے فلسطینیوں کا جذبہ بھی دیدنی تھا جن کی آنکھوں میں تشکر اور محبت کے آنسو تھے اور وہ طیب اردوان کے ہاتھ چوم کر آپ سے بغل گیر ہوتے رہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں