گورنر سندھ عمران اسماعیل اور قاسم سوری کوئٹہ گئے تو ان کے پروٹوکول میں کتنی گاڑیاں تھیں؟ سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر عمران خان بھی حیران رہ جائیں گے

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے حکومت ملتے ہی سادگی اپنانے کا عزم کیا تھا، اس اعلان کے بعد انہوں نے اپنے پروٹوکول میں بھی کمی کر دی تھی لیکن سوشل میڈیا پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہوں نے عمران خان کے سادگی اپنانے کےدعوے کی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں، ان کے پروٹوکول میں 28 سے زائد گاڑیاں تھیں اور ان کے پروٹوکول کی وجہ سے آدھا گھنٹہ ٹریفک کو روکنا بھی پڑا۔ یہ ویڈیو پروٹوکول کی وجہ سے روکے گئے ایک شخص نے بنائی، وہ شخص اس دوران یہ بھی کہتا رہا کہ تحریک انصاف والوں کا تو کوئی پروٹوکول ہی نہیں لیکن یہ دیکھیں کتنی گاڑیاں ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں