پاکستان کیوں نہیں؟ معروف ٹیکنالوجسٹ ریحان اللہ والا نےپاکستانی قوم کیلئےبڑامقدمہ لڑنےکااعلان کردیا

کراچی(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)پاکستان کےشہرکراچی سے تعلق رکھنے والےدنیاکے معروف ٹیکنالوجسٹ ریحان اللہ والا نےدنیابھرمیں انٹرنیٹ پر کاروبار کے حوالے سے مشہور گوگل پےاور پے پال کے ذرئعے کمائی کےمواقع فراہم کرنے کیلئے رپورٹ تیار کرکے سٹیٹ بنک اور پےپال پلیٹ فارم پر پاکستانی نوجوانوں کیلئے اہم مقدمہ لڑنے کااعلان کیاہے۔معروف ٹیکنالوجسٹ ریحان اللہ والانے اپنے فیس بک اکاونٹ سے سٹیٹس اپڈیٹ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور افراد سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ریسرچ اور معلومات اس سٹیٹس کے کمنٹ میں دیں ۔ واضح رہے کہ ریحان اللہ والااس وقت مختلف ممالک کے دورے پر ہیں اور وہ اس دوران مختلف عالمی شخصیات سے ملاقاتوں کےعلاوہ کانفرنسز میں بھی شرکت کررہے ہیں اور اپنےدورے کے موقع پر ایک بھرپور رپورٹ تیارکرکے مقدمہ پےپال ،گوگل پے اورسٹیٹ بنک آف پاکستان لے جانےکافیصلہ کیاہے۔ اس فیصلےسے پاکستانی نوجوانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں