ڈالرنہیں لیرا، آصف لقمان قاضی نے بڑے مہم کا آغاز کردیا

ڈالرنہیں لیرا، آصف لقمان قاضی نے بڑے مہم کا آغاز کردیا۔

اسلام آباد(تفہیم ڈاٹ پی کے)امریکہ کی جانب سے ترک معیشت پر حملہ کرنے پر اس وقت تو پوری دنیامیں احتجاج کا سلسلہ جاری ہےاور مختلف تنظیمیں اور شخصیات ترک صدر سے محبت کااظہار کررہے ہیں۔ اسی سلسلے میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما آصف لقمان قاضی نے بھی اسلام آباد پریس کلب سے ڈالر سے بائیکاٹ اور لیرا خریداری مہم کو پروان چڑھانے کیلئے مظاہرہ کرکے ترک قوم اور صدر طیب اردوگان سے یکجہتی کا منفرد مظاہرہ کیااس مظاہرے میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی سمیت دیگر قائدین بھی شریک رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف لقمان قاضی نے کہا کہ یہ مظاہرہ ترک قوم اور انکے صدر سے اظہار محبت کا مظہر ہے

(ویڈیو کے بعد خبر جاری ہے) 

انکا کہناتھا کہ وقت آگیاہے کہ ترکی اوردیگرہمسایہ ممالک ترکی کے معیشت پر اس حملے کی ناکامی کیلئے ایک پیج پر متحد ہوں اور آنے والے وقت کیلئے اپنے ممالک کو بھی کسی ایسے بحران سے دوچار ہونے سے بچانے کیلئے متفقہ لائحہ عمل مرتب کریں ۔انہوں نے کہاکہ دنیابھرمیں لیراکی جس ا داز سے خریداری جاری ہے یہ آنے والے وقت میں ڈالر کو قصہ پارینہ بنانے کی ایک نشانی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں