کپتان نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعدعمران خان کتنے کمروں کے مکان میں رہنے والے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا

کپتان نے پاکستان میں نئی تاریخ رقم کر دی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعدعمران خان کتنے کمروں کے مکان میں رہنے والے ہیں، تحریک انصاف کی جانب سے بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان پنجاب ہا ئو س میں وزیراعلی کی اینکسی میں رہیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے بتایا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب ہا ئو س کا دورہ کیا، عمران خان پنجاب ہا ئو س میں وزیراعلی کی اینکسی میں رہیں گے اور ویک اینڈ پر اپنی رہائش گاہ چلیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ این اے 131 کی دوبارہ گنتی ہو تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا، ہمارے پانچ لوگ گنتی کے لیے تیار تھے، باقی چار حلقوں کا معاملہ بھی حل ہوجائیگا جبکہ احتجاج کرنے والے چاہیں تو ہماری حکومت تعاون کرنے کو تیار ہے۔ الیکشن کمیشن کا نظام انتہائی ناقص ہے، اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے ہم اسے بہتر بنائیں گے تاکہ انتخابات آسان طریقے سے ہوں اور کسی کو شکایت نہ ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اوپر کوئی کیس نہیں انکوائری ہے، میں ٹکٹ کے بغیر پارٹی میں رہا، مجھے نہیں پتا نیب کی اچانک محبت کیوں جاگی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں