مریم نواز سے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹر کا جیل سے تبادلہ

مریم نواز سے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹر کا جیل سے تبادلہ

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے آٹوگراف لینے والی لیڈی ڈاکٹرکا جیل سے تبادلہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ میں مریم نواز کا چیک اپ کرنے والی لیڈی ڈاکٹر مہوش کو جیل انتظامیہ کی شکایت پر ان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کچھ عرصہ قبل فتح جنگ کی ڈسپنسری میں تعینات میڈیکل ہیلتھ افسر ڈاکٹر مہوش کا عارضی تقرر لیڈی ہیلتھ افسرسینٹرل جیل اڈیالہ کیا گیا تھا جہاں 25 جولائی کو ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر مہوش نے مریم نواز شریف سے آٹوگراف لیا جس کی شکایت جیل انتظامیہ نے محکمہ صحت راولپنڈی کو کی اور انہیں تبدیل کرنے کا کہا۔ جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹرضیاء نے باقاعدہ انکوائری کی جس کے بعد ڈاکٹر مہوش کا جیل سے تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں