بات ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ۔۔۔!تحریک لبیک کا دھرنا ختم ہوتے ہی واپسی کا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک نے آج پورے ملک میں جاری دھرنے کو حکومت سے معاہدے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے جب کہ تحریک لبیک یا رسول اللہؐ کے قائد مولوی خادم حسین رضوی نے دھرنے میں شہید ہونے والے افراد کا چہلم 4 جنوری کو لیاقت باغ میں کرنے کا اعلان کر دیا ہے، مولوی خادم حسین رضوی نے کہا کہ 4 جنوری 2018 جمعرات کے دن دھرنے میں شہیدہو جانے والوں کا رسم چہلم لیاقت باغ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔ تحریک لبیک کے سربراہ نے کہا کہ اس کے علاوہ اس موقع
پر تاجدار ختم نبوتؐکانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر دھرنے کے دوران شہید ہو جانے والے شہداء کے حوالے سے خادم حسین رضوی نے کہا کہ جلد ہی تحریک لبیک کے قائدین شہدا کے گھروں میں جائیں گے اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کریں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں