عثمان بزدار نے شاہانہ پروٹوکول میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا انکے بچوں کے اکیڈمی آنے جانے کیلئے کیا انتظامات کئے جاتے ہیں؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائینگی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بعد ان کے بچے بھی پروٹوکول کے مزے اڑانے لگے ۔ تحقیقاتی صحافی فخر درانی کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ پنجاب بننے سے پہلےان کے بچے مہران کار پر ایک پرائیویٹ اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھنے آتے تھے۔اب پولیس کی دو گاڑیاں ان کو پروٹوکول کے ساتھ اکیڈمی چھوڑنے آتی ہیں۔
نیز ان کے اکیڈمی آتے اور جاتے وقت باقاعدہ روٹ لگتا ہے اور عام عوام کو روزانہ کی بنیاد پر ذلالت اٹھانی پڑتی ہے۔واضح رہے عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے باوجود ان کی حکومت میں شامل بعض شخصیات کی جانب سے پروٹوکول استعمال کیا جارہا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں