سینیٹرسراج الحق نےصوابدیدی اختیارات کےتحت بڑی اکھاڑ پچاڑ شروع کردی۔عبوری امراء کاتقرر۔کارکنان پرامید

سینیٹرسراج الحق نےصوابدیدی اختیارات کےتحت بڑی اکھاڑ پچاڑ شروع کردی۔عبوری امراء کاتقرر۔کارکنان پرامید

لاہور(ویب ڈیسک)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے حالیہ انتخابات کےبعد رونماہونے والے حالات کے بعد طویل مشاورت کے بعد اپنےصوابدیدی اختیارات کااستعمال شروع کردیاہے۔عام انتخابات کے بعد جماعت اسلامی کے شکست کاجائزہ لینے اور طویل المدتی پالیسی اور تنظیمی ساخت میں میں بڑے پیمانے کی تبدیلیوں کیلئے کمیشن کے قیام کے بعد انہوں نے تنظیمی ردوبدل کاآغاذ صوبہ پنجاب سے کرتے ہوئے پنجاب کو تین حصوں پر تقسیم کرتے ہوئے عبوری امراء مقرر کردئے۔ اس حوالے سے مزید بڑی تبدیلیوں کا بھی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں شکست کے بعد امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے جماعت اسلامی کے قائدین اور متحرک کارکنان سے طویل مشاور کی اور سماجی رابطوں کے ویب سائیٹس پر کارکنان سے تحریری طور پر بھی انکی تجاویز طلب کیں تھیں۔ اب صوابدیدی اختیارات کے استعمال کے شروع کئے جانے کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان میں ایک نئی امید اور یکسوئی پیدا ہوگئی ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں