خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلی نہ ملنے پر پرویز خٹک نے عمران خان کوسب سے بڑی اور سنگین دھمکی دے دی

خیبرپختونخوا کی وزارتِ اعلی نہ ملنے پر پرویز خٹک نے عمران خان کوسب سے بڑی اور سنگین دھمکی دے دی

پشاور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے وزارتِ اعلیٰ نہ دیے جانے پر بڑی دھمکی دے ڈالی، ایک نجی ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے کہا کہ اگر وزارتِ اعلیٰ نہ دی گئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک دوبارہ وزیراعلیٰ بننے پر بضد ہیں۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں واضح اکثریت حاصل کی ہے، یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کو نیا وزیراعلیٰ کے پی کے بنانا چاہتے ہیں مگر پرویز خٹک بضد ہیں کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ دی جائے۔ دوسری جانب عمران خان پرویز خٹک کو قومی اسمبلی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اپنے داماد کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ بنوانا چاہتے تھے لیکن عمران خان ان کی یہ خواہش پوری نہیں کر سکتے بلکہ وہ عاطف خان کو ہی وزیراعلیٰ بنانے کے خواہش مند ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں