بی آر ٹی سکینڈل: ہائیکورٹ کےنیب کواحکامات،آصف لقمان قاضی نےاب بڑامطالبہ کردیا

Asif Luqman Qazi

نوشہرہ(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)متحدہ مجلس عمل نوشہرہ کے صدر اور امیر جماعت اسلامی کے مشیر ٓاصف لقمان قاضی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پرویز خٹک کو بی ار ٹی کیس میں گرفتار کیا جائے ۔(جاری ہے)ویڈیوکے بعد

کیونکہ انہوں نے ذاتی مفاد کے لیے قومی خزانے کو بے تحاشا نقصان پہنچایا۔ ان خٰیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ پبی مین بازار میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے  ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی پشاور بی ارٹی پراجیکٹ میں کرپشن کو بے نقاب کیا تھا ۔ خبیر پختونخوا ایک پسماندہ صوبہ ہے اور پرویز خٹک نے سینکڑوں ارب روپے کا قرضہ لے کر صوبے کی معشیت کوبے پناہ نقصان پہنچایا ۔ ۔ انہوں نے کہا کہ بی ار ٹی میں بے ضابطگیوں کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں ۔ اور خود بی ارٹی کے افسران ان بے ضابطگیوں کے گواہ ہیں ۔ محض کریڈٹ حاصل کرنے کے لیے اتنا بڑا پراجیکٹ سیاسی مہم جوئی کی نذز کردیا گیا جس کی وجہ سے اج پشاور کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے اور صوبے کی معشیت قرضوں کے بوجھ تلے دب چکی ہے انہوں نے کہا کہ مجرمانہ غفلت اور کرپشن میں ملوث حکمرانوں اور افسران کو عبرت ناک سزادی جائے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں