پشاور ڈسٹرکٹ ممبرومعروف سماجی شخصیت کی ارباب عالمگیرکی حمایت وپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

پشاور ڈسٹرکٹ ممبرومعروف سماجی شخصیت کی ارباب عالمگیرکی حمایت وپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ڈسٹرکٹ ممبرزنورولی اورگل بشرخلیل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما عاصمہ عالمگیرکی رہائشگاہ پراپنے خاندانوں،ناظمین،کونسلرزاورسینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ طورپرشمولیت اختیارکی ۔اس موقع پر ارباب عالمگیرخان خلیل امیدواربرائےNA-30،عاصمہ عالمگیرامیدواربرائے NA-27اورصوبائی امیدواریاسین خلیل بھی موجود تھے۔
حلقہ NA-27کی امیدواراورپاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیراس موقع پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام پرعمران خان کی صورت میں ایک ایسا عذاب مسلط ہواتھاجس نے خیبرپختونخواکوتباہی کے دہانے پرلاکر کھڑاکردیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کواب بھی تبدیلی کے نام پرووٹ نہیں بلکہ معافی مانگنی چاہئے جس نے خیبرپختونخواکے مینڈیٹ پر صرف اپنی شاہ خرچیاں اوردھرنے دیئے،خیبرپختونخواکے عوام عمران کی شعبدبازیوں میں نہیںآنے والے بلکہ مسائل کوحقیقی معنوں میں حل کرنے کیلئے25جولائی کوتیرپرمہرلگائیں گے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماعاصمہ عالمگیرنے کہاکہ بدعنوانی کیخلاف اوراحتساب کے نام پرمینڈیٹ والوں کے دوراقتدارمیں احتساب کمیشن مقفل کیوں رہا،پانچ سال میرٹ کاراگ الاپنے والوں کے دورمیں احتساب کمیشن کومیرٹ اورقواعدوضوابط کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کیوں نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں تواتنی تباہی کسی قدرتی آفات نہیں مچائی جتنی عمران خان کی نااہل حکومت نے تباہی مچائی، پشاور میں سڑکیں تک ختم ہوگئیں،پشاورکوکھیتوں میں تبدیل کردیاگیااورصوبے کوپتھروں کے دورمیں دھکیل دیاگیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں