آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل، فواد حسن فواد نے اہم انکشافات کر دیئے،نجی چینل کا دعویٰ

پشاور(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں نوازشریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب تحقیقات میں اہم انکشافات کر دیئے ۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتارفواد حسن فواد نے انکشاف کیا ہے کہ لطیف اینڈ سنزکمپنی کے ٹھیکے سے متعلق رپورٹ شہبازشریف کوپیش کی،میرٹ پرآنےوالی کمپنی کاٹھیکہ متعلقہ افسران نے منسوخ کیا،بسم اللہ انجینئرنگ ودیگرکمپنیوں کورپورٹ آنے کے باوجودٹھیکہ دیاگیا۔فواد حسن فواد کا کہناتھا کہ آشیانہ اقبال ٹھیکے میں مداخلت کوئی اورکرتارہا،ان کا کہناتھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ ٹھیکے سے متعلق تمام معاملات کاجائزہ اجلاس بھی ہوا،شہبازشریف نے ترقیاتی منصوبوں پراجلاس کی صدارت کی تھی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں