عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان،ڈی اآئی جی مردان اختر حیات خان گنڈاپورکادورہ نوشہرہ ،سیکیورٹی کےحوالے سےپولیس حکام کو اہم ہدایات جاری

عام انتخابات کیلئے سیکیورٹی پلان،ڈی اآئی جی مردان اختر حیات خان گنڈاپورکادورہ نوشہرہ ،سیکیورٹی کےحوالے سےپولیس حکام کو اہم ہدایات جاری

DID Akhtar Hayat Khan
DIG Akhtar Hayat Cheking Security Plan

نوشہرہ (تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن)ڈی آئی جی مردان ریجن اختر حیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں حساس پولنگ سٹیشنوں کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے پولیس کے ساتھ ساتھ آرمی اور ایکسائز کے جوان اور تمام خفیہ ادارے حساس پولنگ سٹیشنوں پر تعینات ہوں گے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت الرٹ رہے گی ڈی آر سی کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں اور عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیاجارہا ہے چھوٹے موٹے مسائل اب کچہریوں کی بجائے تھانوں میں ہورہے ہیں اور یہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون ہیں کیونکہ پولیس فورس عوام کی حفاظت کیلئے تعینات ہوتے ہیں اور اب یہ فیصلے تھانوں کی سطح پر ڈی آر سی کے چیئرمین اور ممبران عوام کے تعاون سے حل کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں تھانہ نوشہرہ کینٹ میں ڈی آر سی ممبران میڈیا اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا(جاری ہے)پ

DIG Akhtar Hayat  and Media

اس موقع پر ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر ذاہد اللہ، ایس پی انوسٹی گیشن افتخار شاہ، اے ایس پی اویس شفیق، ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ نسیم، پولیس ٹریفک انچارج فخر خان، ڈی آر سی ممبران جن میں امداد خٹک ، وائس چیئرمین انجم خٹک، فیض بابر، یوسف خٹک، اورنگزیب، خالدہ آفریدی، راجہ سعید ، انجمن تاجران کے صدر خالد آفریدی، شکیل خان، اصغر خان نے دیگر شرکت کی انجمن تاجران کے صدر نے تاجروں کی طرف سے ڈی آئی جی کو روایتی پگڑھی پہنائی اور ڈی پی او نوشہرہ ڈاکٹر زاہد اللہ، اے ایس پی نوشہرہ کینٹ اویس شفیق، ایس ایچ او نوشہرہ کینٹ نسیم خان اور ٹریفک انچارج فخر الاسلام کو ماہ رمضان اور عید کے موقع پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے بعد ازاں انہوں نے BDUیا د گارِ شہداء پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ا سکے بعد ریجنل پولیس آفیسر مردان اختر حیات خان نے سکول کا تفصیلی دورہ کیااور سکول میں موجود سہولیات سے آگا ہی حاصل کی سکول ڈائریکٹر نیاز محمد یوسفزئی نے مہمان خصوصی کے خدمت میں سکول پریزینٹیشن پیش کرتے ہوئے ٹریننگ کے اغراض ومقاصد کے بارے میں آگاہ کیا۔ اور سکول سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔سکو ل یزینٹیشن کے بعدریجنل پولیس آفیسر مردان اختر حیات گنڈاپورنے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ میں ڈائریکٹر پولیس سکول آف ایکسپولییو نیاز محمد یوسفزئی اورسکول انتظامیہ کو شا باس دیتا ہوں انہوں نے کہا کہ دنیا میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک کام کرنے کی تعریف چاہتے ہیں اور دوسر ے اپنا کا م خاموشی سے سرانجام دیتے ہوئے اپنے افسرانِ بالا کی عزت اور عظمت چاہتے ہیں اور انہی لوگوں میں سکول ڈائریکٹر SP نیاز محمد یوسفزئی بھی ہے اوریہ میرے لیے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ آج میں پولیس کے ایسی یونٹ سے مخاطب ہوں جس نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور عوام الناس میں جو عد م تحفظ پیدا ہوا تھا دوبارہ تحفظ کا احساس دلایااور یہ سب کچھ پولیس سکو ل آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ کی بدولت ہو ااس کے بعد ٹریننگ ایریا میں ریجنل پولیس آفیسر مردان اخترحیات خان نے بم ڈسپوزل سامان کا عملی مظاہرہ دیکھااور دوبا رہ تمام سٹاف کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں بھی اس سکول کا کردار نہایت اہم ہوگا۔اور ہم ہمیشہ BDUخیبر پختونخوا کے شہیدو ں کو یاد رکھیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں