خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو موقع دیا لیکن پی ٹی آئی نے پرویزخٹک کا کرپٹ اقتدار عوام پر مسلط کیا: آصف لقمان قاضی

Asif Luqman Qazi
Asif Luqman Qazi

ایم ایم اے خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی قوت ہے اور ضلع نوشہرہ کو ٹھیکدار اور کمیشن مافیا سے نجات دلائیں گے: آصف لقمان قاضی

نوشہرہ(رپورٹ:فضل نبی)پرویز خٹک میگا کرپشن میں ملوث ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کی امیدوں کو خاک میں ملا دیا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے صدر اور قومی اسمبلی حلقہ سے این اے 26امیدوار آصف لقمان قاضی نے خویشگی،اضاخیل اور ڈاگ اسماعیل خیل میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو موقع دیا لیکن پی ٹی آئی نے پرویزخٹک کا کرپٹ اقتدارعوام پر مسلط کیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک نوشہرہ کے عوام کو دریائے کابل میں پھینکنے کی دھمکی شرمناک ہے۔جن لوگوں کی بدولت تک وہ اقتدار تک پہنچے آج ان کی توہین کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سات بڑے منصوبوں میں ابوں روپیب کی کرپشن کی ہے ہم جلد ان کے خلاف نیب میں درخواست دائر کریں گے۔پرویز خٹک جیسے لوگ ایوان اقتدار میں نہیں بلکہ جیل میں ہونے چاھیئےانہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کا ایک نواسا ابھی تک محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نوشہرہ کا ڈائر یکٹر ہے۔ جو الیکشن کمیشن کے ضوابط کے خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کا کامیاب جلسہ مجلس عمل پر اعتماد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی قوت ہے اور ضلع نوشہرہ کو ٹھیکدار اور کمیشن مافیا سے نجات دلائیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں