پشاور میں پی ٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ،وہ واقعے میں محفوظ رہے

پشاور(تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر رحمان افضل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، تاہم وہ واقعے میں محفوظ رہے،پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ بھانہ مانڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے امین کالونی کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے پیٹی آئی کے کونسلر رحمان افضل پر فائرنگ کر دی ، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کونسلر رحمان افضل بالکل محفوظ رہے۔ رحمان افضل کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جو فائرنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف تھانہ بھانہ مانڑی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں