عمران خان آئین کے آرٹیکل 62پر پورا نہیں اترتے،ریحام خان کا چیئرمین پی ٹی آئی پر سنگین الزام ،اپنی کتاب کب منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر پر سنگین الزام لگا دیا۔عمران خان نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا،جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟ ایک انٹرویو میں اپنی کتاب لکھنے کے لیےشہباز شریف سے پیسے لینے اور ان سے یا مریم نواز سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ الزامات لگانے والوں کے خلافعدالت جائیں گی۔
انہوں نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟ان کی کتاب سے الیکشن کو کیا خطرہ ہوسکتا ہے؟جو تاریخ بہتر لگی، اس وقت کتاب منظر عام پر آجائے گی۔میں کسی کے کندھوں پر رکھ کر بندوق چلانا پسند نہیں کرتی ، کتاب میں نے اپنے ہاتھ سے لکھی ہے ۔مجھے اظہر جاوید کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں