روزے داروں کا ایک اور امتحان،محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشگوئی نے ہوش اڑا دئیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ،، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستانمیں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا ۔طبی ماہرین نے کہا ہے کہ بغیر ضرورت گھر سے مت نکلیں ۔ اگر نکلنا ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر چلیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں