نوشہرہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،وزیراعلی پرویز خٹک کے مقابلے میں مضبوط امیدوار سامنے آگیا۔


نوشہرہ کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی،وزیراعلی پرویز خٹک کے مقابلے میں مضبوط امیدوار سامنے آگیا۔

نوشہرہ (رپورٹ تفہیم الرحمان) نوشہرہ کے مشہور سماجی کارکن اور این اے 25 نوشہرہ سے آزاد امیدوارخان خان پرویز خان کی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ،خان پرویز خان اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل،مشہور سماجی کارکن خان پرویز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے نوشہرہ کی سیاست میں ڈارامائی تبدیلی ،نوشہرہ ،نوشہرہ کے مشہور سماجی کارکن اور این اے25 سے آزاد امیدوار خان پرویز خان نے اپنے ساتھیوں سمیت گذشتہ روز اسلام آباد میں سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی ،خان پرویز خان نوشہرہ میں عوامی و سماجی حلقوں میں کافی مقبولیت رکھنے والی شخصیت ہیں اور انکی پیپلز پارٹی میں شمولیت سے نوشہرہ کی سیاست میں ایک طرف ڈرامائی تبدیلی جبکہ دوسری طرف وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کو مضبوط امیدوار ملا، اس موقع پر خان پرویز خان کے دیرینہ ساتھیوں مسلم لیگ کے پی کے نائب صدر امان اللہخان پیپلز پارٹی میں شامل جنرل سکریٹری ضلع بار نوشہرہ عثمان خان بھی مسلم لیگ ن کے نائب ناظمین فرمان دتہ خان اور ڈاکٹر اصغر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں