ملازمت نہ ملنے پر سافٹ وئیر انجینئرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول دیا

کراچی (ویب ڈیسک): ملازمت نہ ملنے پر پاکستانی سافٹ وئیر انجینئیرز نے چائے پراٹھے کا ہوٹل کھول لیا۔ چائے پراٹھے کے مالک سافٹ وئیر انجینئیر نے بتایا کہ ہم تین چار لڑکے ہیں اور سارے کے سارے انجینئرز ہیں، ہمیں ڈگری ہونے کے باوجود ملازمت نہیں ملی جس کے بعد ہم نے ہوٹل کھولنے کا فیصلہ کیا۔ شہریوں نے بھی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ہاتھوں سے بنے چائے پراٹھے کی خوب تعریف کی۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں نوجوانوں کے اس بزنس آئیڈیا کو سراہا وہیں انجینئیرز کے لیے ملازمتوں کے فقدان کی مذمت بھی کی۔ اس کیفیٹیریا کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

https://web.facebook.com/DawnNews/videos/1978831302191891/

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں