نوجوان نے نواز شریف کی گاڑی روک لی۔۔ سابق وزیراعظم سے ایسی خواہش کا اظہار جو انہوں نے فورا ََ پوری کر دی۔۔ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نوجوان کی نواز شریف کی گاڑی روک کران کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش، سابق وزیراعظم نے نوجوان کی خواہش پوری کر تے ہوئے اس کے ساتھ سیلفی بنوائی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر نواز شریف کی مری کے دورے کے موقع پر نوجوان کے ساتھ سیلفی بنوانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے
کہ نواز شریف اسلام آباد سے مری جا رہے تھے جب لوگ نواز شریف کو دیکھتے ہی ان کی گاڑی کے ارد گرد جمع ہو گئے اور ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانا شروع کر دئیے۔اس موقع پر ایک نوجوان نے نواز شریف سے کہا کہ اگلی باری بھی آپ ہی کی ہو گی اور موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے سیلفی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا جسے نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے اس کے ساتھ سابق وزیراعظم بھی بنوائی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں