مسلم لیگ ن کو سب سے بڑی کامیابی مل گئی۔۔۔۔مزید 14سینیٹرز نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا

14نو منتخب آزاد سینیٹرز نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پنجاب اور اسلام آباد سے منتخب ہونے والے14 آزاد سینیٹرز نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق آصف کرمانی، رانا مقبول ،رانا محمود الحسن ،ہارون اختر ،ڈاکٹر اسد اشرف ، سعدیہ عباسی، اسحاق ڈار،شاہین خالد بٹ اور نزہت صادق ‘مصدق ملک ، حافظ عبدالکریم اور کامران مائیکل ‘ مشاہد حسین سید اور اسد جونیجو نے نون لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔تمام سینیٹرز نے حلف اٹھانے سے قبل نون لیگ میں شمولیت کے لیے فارمز پر دستخط کیئے اور تمام سینیٹرز کی طرف سے الیکشن کمیشن اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں