محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کردی،ملک کے مختلف علاقوں میں کتنے دن لگاتاربارشیں ہوں گی، زبردست خبرسنادی گئی


اسلام آباد (ٹی بی سی نیوز آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور و سطی علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برف باری کا بھی امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر مغربی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا تاہم کوئٹہ، ژوب، قلات،
مالاکنڈ ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، کوئٹہ، مکران ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں 29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں