شاندار فتح کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف نے فوری طورپرلودھراں کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا،ہدایات جاری

لاہور( ٹی بی سی نیوز آن لائن) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نیب عدالت میں پیشی کے بعد اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے ۔نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نیب عدالت میں پیشی کیلئے گزشتہ روز لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے ۔ نواز شریف نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کی ۔ بعد ازاں نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز خصوصی
طیارے سے لاہور واپس پہنچ گئے اور انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ جاتی امراء پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے حلقہ این اے 154کے ضمنی انتخاب میں (ن) لیگ کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے کیلئے لودھراں جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں مقامی قیادت کو آگاہ کر دیاگیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ نواز شریف دو ہفتوں تک لودھراں جائیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں