نوشہرہ۔دبنگ پولیس افیسرکےخلاف ڈی پی اوکی کھلی کچہری میں شکایت لیکرآنے والےنےخوداعتراف جرم کرلیا،ایس ایچ او اکوڑہ خٹک کے خلاف شکایت کرنے والا سمگلرنکلا

نوشہرہ(رپورٹ:شہنشاہ)تھانہ نوشہرہ کینٹ میں منعقدہ ڈی پی او کی کھلی کچہری میں ایس ایچ او تھانہ اکوڑہ بشیرخان کے خلاف شکایت لیکر آنے والے شخص نے جب ڈی پی او نوشرہ کو درخواست دی تو ذہین پولیس آفیسر شکایت کنندہ کی پہلی بات سے سمجھ گئے کہ دال میں کچھ کالاہے جس پر پولیس آفیسر نے شکایت کنندہ سے چند سوالات کرڈالے

ڈی پی او نوشہرہ کے سوالات کی ویڈیو ملاحظہ کرنے کیلئے لنک پرکلک کریں۔۔

http://https://m.youtube.com/watch?v=gDBEq_pCjck
تو معلوم ہوا کہ شکایت کنندہ عادی منشیات فروش ،سمگلر،آئیس اور اسکے علاوہ بردہ فروشی میں بھی ملوث رہا ہے اور اس سے قبل اسی تھانے میں جس میں وہ شکایت کنندہ کی بھیس لیکر آیا تھااس میں اس پر منشیات کی ایف آئی آر درج ہے جس کا شکایت کنندہ اعتراف بھی کرگیا۔کھلی کچہری میں ڈی پی او کو درخواست دینے اور اپنی غلطی کااحساس کرتے ہوئے مذکورہ شخص مقامی پریس کلب پہنچ گیا اور خواتین کیبفریاد کا سہارہ لیکر پریس کانفرنس بھی کر ڈالی جس کے جواب میں دبنگ و دلیر ایس ایچ او بشیر خان یوسفزئی نے فیس بک لائیو شو میں آکر شکایت کنندہ کے جرائم کی تمام تر تفصیلات بتادیں۔انسپکٹربشیرخان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اس وقت چونکہ نوشہرہ پولیس منشیات فروشوں بااثر سمگلر مافیاکے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے تو ایسے میں سمگلف مافیا ایسے ہی الزامات کا سہارا لیکر اپنے آپ کو بچانے کی کوشس کررہی ہے تاہم منشیات فروشوں اور بااثر سمگلرمافیاسے آھنے ہاتھوں نمٹنے کیلئے حکومت خیبرپختونخوااور خاص کر ڈی پی اور نوشہرہ نے فری ہینڈ دیا ہے اور سمگلر مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی ھدایات دیں ہیں ۔ایسی صورتحال میں ھوشیار مافیا اپنے آپ کو بچانے کیلئے عموما ایسے ہی الزامات پولیس اہلکاروں پر لگاتے ہیں انکا کہنا تھا کہ اللہ کےبفضل اور اپنے دیانت دار آفیسرز کی بھرپورطحوصلہ افزائی سے ایسے ہتھکنڈے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ باقی تفصیلات کیلئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں