وفاقی اور صوبائی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (تفہیم ڈاٹ پی کے آن ائن): وفاقی اور صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد ، لاہور ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، فیصل آباد، پشاور، مریدکے ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، چترال ، ہنزہ ، اپر دیر ، لوئر دیر، پنڈ داد خان ، چلواس، مظفر آباد ، آزاد کشمیر اور سوات سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 169 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں