ہم بہت غریب ہیں، بیرون ملک مزدوری کرکے اپنی بہن کو تعلیم دلوا رہی تھی:عمران خان سے اپیل ہے ہمیں انصاف دلوائیں: کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کی بہن کا پیغام

وہ کہتی تھی جب آپ واپس آئیں گی تب تک میں ڈاکٹر بن چکی ہوں گی، مجاہد کافی روز سے دھمکیاں دے رہا تھا، عمران خان سے اپیل ہے ہمیں انصاف دلوائیں: کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کی بہن کا پیغام

کوہاٹ (تفہیم ڈاٹ پی کے آن لائن) کوہاٹ کی عاصمہ کی بہن نے بتایا ہے کہ انہیں مجاہد کی جانب سے کافی عرصے سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ کے قتل کے بعد مقتولہ کی بہن کا ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے۔ مقتولہ عاصمہ کی بہن کا کہنا ہے کہ ہم بہت غریب ہیں لیکن پھر بھی بہن کو تعلیم دلوا رہے تھے۔ میں بیرون ملک مزدوری کرکے اپنی بہن کو تعلیم دلوا رہی تھی۔
وہ کہتی تھی جب آپ واپس آئیں گی تب تک میں ڈاکٹر بن چکی ہوں گی۔ عاصمہ کی بہن نے مزید بتایا ہے کہ ان کی بہن کا قالت مجاہد کافی روز سے دھمکیاں دے رہا تھا۔ عاصمہ کی بہن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اپیل ہے ہمیں انصاف دلوائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کو شادی سے انکار کرنے پر مجاہد نامی نوجوان قتل کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
پولیس انٹرپول کے ذریعے مجاہد کو گرفتار کروانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اس سلسلے میں مجاہد کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ عاصمہ کی بہن کا ویڈیو پیغام ملاحظہ کیجیے:

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں