سوچابھی نہ تھاکہ عالمگیرتحریک کی امارت سونپی جائیگی، سینیٹرسراج الحق کی گھرسے بھاگنے کی دلچسپ کہانی منظرعام پرآگئی

سینیٹرسراج الحق نے گھرسے بھاگنے کی ایسی کہانی سنادی کہ کبھی آپ نے نہیں سنی ہوگی ، سنئے انکی زبانی۔

سنگپارہ دیر(حسن شہاب)امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے سنگپارہ میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ وہ جماعت اسلامی جیسے عالمگیر تحریک کے امیربنیں گے انہوں نے کہاکہ چارسدہ سے واپس مسکینی آنے کے بعد اپنے ساتھیوں سمیت کراچی مزدوری کیلئے جانے کاسوچااور گھرسے نکل پڑےراستے میں اپنے چچاگل لالہ سے بچنے کیلئے مسکینی سے معیارچوک تک پیدل سفر کیااور بس میں سوار ہوکرساتھیوں کے ساتھ بٹخیلہ مردان پہنچاتوایک بزرگ شخص نے پوچھاتو ہم نے کہاکہ کراچی جارہے ہیں اس پر وہ بزرگ سمجھ گئے ہمیں اپنے گھر لے گئے اور صبح سویرے بس میں سوار کیاتوواپس معیار بھیجاجسکے بعد گھر پہنچےاور پھرسکول میں داخل ہوا۔پچپن کی گھرسے بھاگ جانے کی انکی کہانی انکی زبانی سننے کیلئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں