فاٹا اصلاحات پر حکومت ایک شخص کے سامنے بے بس ہے،غلام احمدبلور

سوئی گیس کی قلت کی وجہ سے شہری پریشان ہیں مگر کسی فورم پر شنوائی نہیں ہو رہی ،پشاور میں گیس کی قلت ختم کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی

پشاور(رپورٹ:نواب شیر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم این اے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات پر حکومت ایک شخص کے سامنے بے بس ہے ۔حکومت فوری طور پر بل اسمبلی میں لائے ۔ پشاور میں گیس کی قلت ختم کرنے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ۔بلور ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این کے رکن قومی اسمبلی غلام بلور کا کہنا تھا تھا کہ فاٹا کے مسئلے پروفاق مولانا فضل الرحمان کے سامنے بے نس ہے ،حکومت فاٹا کا اصلاحاتی بل پارلیمنٹ میں لائیں۔ عمران خان کے شادی کی خبر سے متعلق انکا کہنا تھاکہ شادی کرنا گناہ نہیں اسکو سنبھالنا اصل بات ہے۔ عمران خان سے پوچھناچاہیئے کہ وہ مذہبی ہے،سیاسی ہے یا ماڈرن۔ انہوں نے کہا ٹرمپ کا بیان قابل مذمت ہے ہم نے قربانیاں دی ہیں امریکہ مزید کیاچاہتا ہے ۔ایم ایم اے کی وہ اہمیت نہیں رہی جو 2002 میں تھی ۔انہوں پشاور میں گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر کہا کہ سوئی گیس کی قلت کی وجہ سے شہری پریشان ہیں مگر کسی فورم پر شنوائی نہیں ہو رہی، خیبرپختونخوا کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک ہوتا ہے۔ صوبے میں بجلی و گیس ہماری ضرورت سے زیادہ پیدا ہوتی ہے لیکن پھر بھی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں