’’اب ہم بتائیں گے کہ دھرنا کیا ہوتا ہے‘‘ جماعت اسلامی نے سُپر دھرنے کا اعلان کر دیا، کتنے افراد شریک ہونگے سراج الحق نے حکومت کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کا دھرنا اسلام آباد میں داخل، فاٹا کے انضمام کیلئے سراج الحق نے 31دسمبر کی ڈیڈلائن دیدی، ہم بتائیں گے کہ دھرنا کیا ہوتا ہے، امیر جماعت اسلامی کے اعلان نے حکومت کی نیندیں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا دھرنا اسلام آباد میں داخل ہو چکا ہے اور اس وقت چائنہ چوک میں موجود ہے۔ فاٹا کے انضمام کیلئے کئے جانے والے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامیسراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے 31دسمبر تک فاٹا کا انضمام نہ کیا تو اسے پھر ہم بتائیں گے
کہ دھرنا کیا ہوتا ہے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ فاٹا میں ایف سی آر کے کالے قانون کو ختم کرانا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکا شدید بارش اور سردی کے باوجود سڑک پر ہی موجود رہے اور قائدین کے خطابات کا بھرپور نعروں سے جواب دیتے رہے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں