پریانکا چوپڑا کی ہم شکل وہ پاکستانی لڑکی کہ دیکھ کر پریانکا کو خود بھی یقین نہ آئے

کراچی / ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کی ان دنوں بھارت میں دھوم مچی ہوئی ہے اس کی وجہ ان کا کسی فلم یا ڈرامے میں کام کرنا نہیں بلکہ سابق مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کا ’ ہم شکل‘ ہونا ہے۔
اپنے ایک انٹرویو میں ژالے سرحدی نے بتایا تھا کہ لوگ انہیں پریانکا چوپڑا کا ہم شکل سمجھتے ہیں اور ابتدائی دنوں میں تو ان سے پریانکا سمجھ کر ہی رابطہ کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اور پریانکا کا کیریئر ایک ساتھ شروع ہوا تھا اسی لیے لوگ انہیں پریانکا سمجھتے رہے ہیں۔

جس سال پریانکا چوپڑا نے مس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا اسی سال پاکستان میں بھارتی چینلز کی پاکستان میں نشریات پر پابندی عائد کی گئی تھی، اسی سال انہوں نے ایک ٹی وی شو کی میزبانی کی جس پر لوگ انہیں ہی پریانکا سمجھتے رہے۔

ژالے سرحدی نے اپنے کیریئر کے دلچسپ واقعے سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ ایک بھارتی اداکار کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔ ’اس اداکار نے میری تصویریں اپنے دوست ایجنٹ کو بھیجیں جس نے مجھ سے بالی ووڈ میں پریانکا کی باڈی ڈبل کے طور پر کام کرنے کیلئے رابطہ کیا ، میں نے اس بات کا برا منایا اور کام کرنے سے معذرت کرلی‘۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں