پیپلزپارٹی کی دو اہم خواتین کی آرمی چیف کی اہلیہ سے ملاقات آصف زرداری کا آرمی چیف کو کیا پیغام پہنچایا، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’خبردار‘‘جس کے میزبان معروف کالم نگار آفتاب اقبال نے ایک خبر کو خاکےکے ذریعے عوام تک پہنچایا ہے، آفتاب اقبال دراصل خبر یہ دینا چاہتے تھے کہ پیپلزپارٹی کی دو اہم خواتین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کی قیادت کا پیغام آرمی چیف تک پہنچایا ہےکہ آپ پیپلزپارٹی کی دو اہم شخصیات آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو معافی دے دیں اس کے بعد آپ جو کہیں گے ہم کرینگے چاہے آپ مارشل لا بھی
لگا دیں ہم آپ کا ساتھ دینگے۔ اس خبر کو خاکے کے ذریعے عوام تک بڑے ہی خوبصورت انداز میں پہنچایا گیا ہے۔ پروگرام ’خبردار‘میں ایک خاکے کا کردار جو تھانے سے ایک غریب ایکٹر کو چھڑوانے کیلئے آتا ہے اور اسی دوران آفتاب اقبال اس سے تازہ ترین سیاسی صورتحال سے متعلق استفسار کرتے ہیں جس پر وہ جواب دیتے ہوئے کہتا ہے کہ پیپلز پارٹی کی دو خواتین نے راولپنڈی میں ایک اہم شخصیت کی اہلیہ سے ملاقات کی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کی دو اہم شخصیات کو معافی دی جائے جس کے بدلے میںپیپلزپارٹی فوج کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ پیپلزپارٹی کی جن دو شخصیات سے متعلق بات کی گئی ہے اس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور شامل ہیں۔ خاکے کے کردار کا کہنا تھا کہ اس پیغام کے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا احتساب سب کا ہو گا، کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ خاکے کے ایک اور کردار نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے یہاں تک کہہ دیا گیاہے کہ آپ مارشل لا لگا دیں تب بھی ہم آپ کا ساتھ دینگے مگر آصف زرداری اور فریال تالپور کو معافی دے دیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں