بھابی،آپ 4سالوں سے کیسے اسے برداشت کررہی ہیں ، وہاب ریاض کی سالگرہ پر احمد شہزاد کے پیغام نے دھوم مچا دی

لاہور(تفہیم ڈاٹ پی کےآن لائن)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر وہاب ریاض اپنی شادی کی سالگرہ اہلیہ کے ساتھ نہیں منا سکے تاہم ان کے لیے یہ دن اتنا بھی برا نہیں رہا کیوں کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ اس دن پر بھی خوش رہیں۔وہاب ریاض کی اہلیہ نے ٹویٹر پر شادی کی ایک تصویر شیئر کرکے خوبصورت پیغام کے ذریعے ان سے محبت کا اظہار کیا ،اس کے بعد وہابریاض کے ساتھی کھلاڑیوں نے بھی ان کی جانب سے پیغام ریکارڈکروایا اور اپنے تاثرات بھی بیان کیے تاہم ان میں سے احمد شہزاد کا پیغام
سب سے مزاحیہ تھا۔قومی ٹیم کے اوپنر نے اپنے پیغام میں پہلے وہاب اور انکی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکبا د دی اور پھر کہا کہ بھابی،آپ 4سالوں سے کیسے اسے برداشت کررہی ہیں ، آپ تو بہت جینئس ہیں کیوں کہ ہمیں تو آج تک اپنے بھائی کی سمجھ نہیں آئی،اگلی بار جب بھی ہم ٹور پر ملیں تو ہمیں بھی وہ ٹوٹکے بتائیے گا تاکہ ہم بھی وہاب کو جان سکیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں