رشی کپور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر سرگرم مگر اس بار مسلمانوں کو ایسا پیغام دیدیا کہ سب کے دل جیت لئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)گزشتہ روز حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا دن مذہبی جوش وجذبے سے منا یا گیا مگر پاکستانی اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب رشی کپور نے اس بابرکت گھڑی سے متعلق مبارکباد کاپیغام جاری کیا اور جامعہ مسجد نئی دہلی میں کھڑے ہو کر اپنی تصویر شیئر کی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی اداکار رشی کپور نے پیغام جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی اور ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دہلی کی جامعہ مسجد میں کھڑے ہیں۔ یہ تصویر اور پیغام
دیکھ کر پاکستانیوں کے دل میں موجود ان سے متعلق سارا غصہ ختم ہو گیا جو اس سے پہلے ان کی باتوں پر تھا۔ اس موقع پر انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ وہ فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے جہاں موجود لوگوں کو انہوں نے بہت اچھا پایا۔ یہاں لوگ بہت ہی پیارے اور تعاون کرنے والے تھے جنہوں نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ہماری مدد کی۔ پاکستان ان کے اس پیغام پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ رشی کپور فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں مسجد گئے تھے مگر مسلمانوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دینا ہرگز ان کے سکرپٹ کا حصہ نہیں ہو گا۔یہ کام انہوں نے ذاتی طور پر کیا جس کا فلم کی شوٹنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جشن عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دے کر مسلمانوں کے دل جیت لئے ہیں۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں