نوشہرہ،سپورٹ فنڈ میں مبینہ طورپرایک کروڑ روپے کے گھپلوں کاانکشاف،عوامی نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ یوتھ ممبرملک جلال خان نے احتجاج کا اعلان کردیا


نوشہرہ(ٹی ڈی پی)ضلعی حکومت نوشہرہ کی جانب سے سپورٹ فنڈ کی مد میں قومی خزانے سے ایک کروڑ روپے نکالے جانے کے معاملے پر عوامی نیشنل پارٹی کے یوتھ ممبر ملک جلال خان نے بھی احتجاج کااعلان کردیا نوشہرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک جلال خان نے کہا کہ سپورٹ کمیٹی کو بھی معلوم نہیں کہ سپورٹ فنڈ ز سے اتنی بڑی رقم کیوں اور کس مقصد کیلئے مکالی گئی انکا کہنا تھا کہ ہم یہ پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کیونکہ ڈسٹرکٹ اسمبلی میں ہم نوجوانوں کی نمائندگی کررہے ہیں واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپورٹ فنڈمیں گھپلوں اور ضلعی ناظم اعلیٰ کے جعلی دستخط سے قومی خزانے سے بھاری رقم نکالے جانے کے معاملے پر یوتھ اسمبلی نے بھی زبردست احتجاج ریکارڈ کیا ہے تاہم اس حوالے سے ضلعی حکومت معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوششیں کررہی ہیں اس بارے میں مزید تفصیلات عوامی نیشنل پارٹی کے یوتھ ممبر ملک جلال خان کی جانب سے میڈیا ٹاک کے اس ویڈیومیں سنئے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں