مسواک کے ایسےفوائدکہ آپ ہمیشہ کیلئے اپنےجیب میں ساتھ رہنےپرمجبور ہوجائنگے۔

پشاو(تفہیم الرحمان)  رسو اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔

“مسواک ضرور کیا کرو، کیونکہ اس سے خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور آنکھ کی روشنی تیز ہوتی ہے”۔
[معجم الاوسط للطبرانی: 7709، عن ابن عباس رضی اللہ عنہ]
ایک اور حدیثِ مبارکہ ہے جس میں رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم نے
فرمایا:
“مسواک منہ کی صفائی اور خدا کی رضامندی کا ذریعہ ہے۔”
[نسائی:5، عن عائشہ رضی اللہ عنہا]
خلاصہ: علامہ ابن قیم (رح) مسواک کے فوائد میں لکھتے ہیں: یہ دانتوں میں چمک اور مسوڑھوں میں مضبوطی پیدا کرتی ہے، اس سے منہ کی بدبو ختم ہوجاتی ہے اور دماغ پاک و صاف ہو جاتا ہے، یہ بلغم کو کاٹتی ہے، نگاہ کو تیز کرتی ہے اور آواز کو صاف کرتی ہے۔
[طبِ نبوی صلی اللہ علیہ و سلم]

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں