ناخن کا انفیکشن (ٹو نیل انفیکشن )

َ

ٹو نیل انفیکشن کیا ھے

یہ ایک بہت عام قسم کا انفکشن ہےجس کی وجہ سےناخن کمزور اوربے رنگ ہوجاتےہیں. یہ بیماری نوجوانوں کی بجائےعمررسیدہ لوگوں میں زیادہ ہوتاہے. قدرےسانولے Brownish یا سفیدی مائل قسم کےناخن اس بیماری کا پتہ دیتےہیں. اس سےکبهی کبهاردرد بهی ہوتاہے.اورمتاثرہ ناخن کمزور، موٹے اوربد شکل ہوجاتےہیں. اکثر اوقات انگوٹهےکے بڑےناخن اس انفکشن کا شکار ہوتے ہیں.
َ

ٹو نیل انفیکشن کاخطرہ کن لوگوں کوزیادہ ہوتا ہے

1- مصنوعی ناخن پہننے والے.
2- وہ لوگ جن کےناخن کسی وجہ سےخراب ہوگئےہوں یاٹوٹ گئےہوں
3- وہ لوگ جن کے پاؤں میں دوران خون کی کوئی خرابی ہو.
4- کهلاڑی
5- وہ لوگ جن کا سوئمنگ پولز اور پبلک غسل خانوں جیسی جگہوں سےواسطہ پڑتاہو
6- وہ لوگ جوبہت تنگ اور بند جوتے پہنتے ہوں. اور


َََ

ٹو نیل انفیکشن کاعلاج کیا ہے؟؟

اس انفکشن کیلئےعام طورپر جودوائیاں استعمال کی جاتی ہیں ان میں ایک OTC قسم کا نیل پالش بهی ہے. جس میں “Amorolfin یا ciclopirox شامل ہوتاہے. اس کےعلاوہ clotrimizole یاBinfonazole کے سلوشن بهی بازارمیں عام دستیاب ہیں.مثلا Dermosporin solution.
بیرونی استعمال کی دوائیوں کےمقابلےمیں منہ کے راستےاستعمال ہونیوالی دوائیاں زیادہ موثرہیں. لیکن ان ادویات کےچندمضراثرات بهی ہیں. یہ کبهی کبهارمعدےکی جلن، قے یا دست وغیرہ کا سبب بنتےہیں. اس کےعلاوہ، ان دوائیوں کو عام طورپر ذرا لمبےعرصےکیلئے استعمال کرنا پڑتا ہے، جولوگ نہیں کرتے.
اگران مسائل سےبچنےکیلئے تدابیراختیار کئے جائیں توعلاج مؤثرہوسکتا ہے
یہ بات ذہن میں رکهنی چاہئے کہnail fungus کامکمل خاتمہ بہت مشکل ہوتاہے لیکن علاج معالجے کے ذریعے اسے قابو اورکنٹرول میں رکها جاسکتا ہے.

Comments

comments

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں